حزب اختلاف کے سینیٹرز کا چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق

حزب اختلاف کے سینیٹرز کا چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے پر اتفاق کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کی جانب سے اسلام آباد کلب میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، میر حاصل بزنجو نے شرکت کی۔

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین، سینیٹر ستارہ ایاز، رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی، اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق بھی عشائیہ میں موجود تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عشائیہ کی میزبانی کی جس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹر طلحہ محمود، فرحت اللہ بابر، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر مولانا بخش چانڈیو، سینیٹر طاہر بزنجو، سینیٹر سسی پلیجو، خورشید شاہ، نیئر بخاری بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے حزب اختلاف کے سینیٹرز سے اظہار تشکر کیا جبکہ شیری رحمان نے اختتامی کلمات ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں ’حزب اختلاف کو پابندیوں کے خلاف عدالت میں جانا چاہیئے‘

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین سینیٹ میر حاصل بزنجو نے مریم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے بدھ کو ہونے والے عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز بدھ کو میر حاصل بزنجو سے عشائیہ میں اہم ملاقات کریں گی۔ جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بات کی جائے گی۔ عشائیے میں حزب اختلاف کے دیگر سینیٹرز اور ارکان پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں