محمد عامر کو برطانیہ میں کھیلنے کے لئے پروفیشنل ویزہ مل گیا

محمد عامر کو برطانیہ میں کھیلنے کے لئے پروفیشنل ویزہ مل گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کو برطانیہ میں کھیلنے کے لئے پروفیشنل ویزہ مل گیا ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ باولرانگلش کاؤنٹی ٹیم ہیمپ شائر کے خلاف میدان میں اتریں گے جس کے لئے انہوں نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔

محمد عامر اس سے پہلے سپاوزل ویزہ پر برطانیہ میں مقیم تھے، انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے ویزہ کیٹگری تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی۔

یاد رہے محمد عامر نے کچھ روز قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے اعزاز کا باعث تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ میچز اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرارکھنے کی کوشش کریں گے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا، وہ پی سی بی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔

اس موقع پر ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ محمد عامر کا شمار موجودہ دور کے بہترین ٹیسٹ بولرز میں ہوتا ہے، قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم گراؤنڈ اور ڈریسنگ روم میں محمد عامر کی کمی محسوس کرے گی۔


متعلقہ خبریں