عیدالاضحیٰ کا چاند: محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آ گئی


لاہور: محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے لیے رویت ہلال کی نئی پیش گوئی کر دی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ساتھ چاند کی تاریخ کا تنازعہ ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اپنے تازہ اعلامیے میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند 2 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور نتیجتاً پاکستان میں عیدالاضحیٰ 12 اگست بروز پیر ہونا یقینی ہے۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے کئی ہفتے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو ہو گی جبکہ کچھ روز قبل محکمہ موسمیات نے ذی الحج کا چاند 3 اگست کو اور عید الضحیٰ 13 اگست بروز منگل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش عالمی معیاری وقت کے مطابق یکم اگست بروز جمعرات جی ایم ٹی/یو ٹی 3 بجکر 11 منٹ پر اور پاکستانی معیاری وقت کے مطابق جمعرات یکم اگست کی صبح 8 بجکر 11 منٹ پر ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان سمیت اکثر آباد دنیا میں کھلی آنکھ سے چاند نظر آنے کا امکان 2 اگست بروز جمعہ کو ہے، اس سے رویت ہلال ممکن نہیں۔


متعلقہ خبریں