چیئرمین سینیٹ استعفیٰ دیدیں، بلاول بھٹو

سمجھوتے کیلئے تیار نہیں، بلاول

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میری تجویز پہلے سے یہی تھی کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنچرانی استعفٰی دیدیں۔

سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عزت بچانے کے لئے اچھا ہے چیئرمین استعفی دیدیں ورنہ کل تو وہ جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان کو ہٹانے کےلئے نمبر زیادہ ہیں، اگر سنجرانی صاحب نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے تو اچھا ہوگا۔

مزید پڑھیں: حزب اختلاف کے سینیٹرز کا چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق

دوسری جانب سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے مستعفی ہونے سے متعلق کل افواہیں دم توڑ جائیں گی۔

شبلی فراز کے مطابق حزب اختلاف والے مقابلہ تو کر نہیں سکتے، امیدوار کے مستعفی ہونے پر ہی اپوزشن جیت سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حزب اختلاف مستعفی ہونے کی افواہیں پھیلا رہی ہے اور ان کا انحصار ان ہی پر رہ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں