اسٹاک مارکیٹ میں 280 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار آج 280 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔

کھانے کے وقفہ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی اور کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، اختتام پر 71 پوائنٹ کی کمی

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 53,802,940 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 2,402,521,654 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

گزشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 71 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

رواں ہفتہ کے پہلے روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس میں کمی رہی تھی اور انڈیکس 369 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔ دو روز کی مندی کے بعد آج انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔


متعلقہ خبریں