لاہور بورڈ کے امتحانی طریقہ کار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا مگر۔۔۔

فوٹو: فائل


لاہور بورڈ کے امتحانی طریقہ کار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا مگرعدالت نے لاہور بورڈ کے ایگزامینشن رولز چودہ دو کو کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو چیئرمین لاہور بورڈ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔

جسٹس مزمل اختر شبیرنے بلڈ کینسر کے مریض طالبعلم شیردل محمد کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے پنجاب حکومت، سیکرٹری تعلیم اور چئیرمین لاہوربورڈ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ بلڈ کینسر کا مریض اور دسویں کلاس کا طالبعلم ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مرض کی شدت کے باعث میٹرک کے چار پیپرز نہ دے سکا جس پر بورڈ نے فیل کر دیا۔

درخواست گزار نے لاہور بورڈ کے امتحانی طریقہ کار اور امتحانی رولز چودہ دو کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

لاہور بورڈ کے لیگل ایڈوائزر محبوب اظہر شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے چیئرمین لاہور بورڈ سے رجوع نہیں کیا ۔

متعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیر عدالت میں درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین لاہور بورڈ کو قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیٹیشن نمٹادی۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ، یوم آزادی 15 اگست کو منانے کے لیے درخواست دائر


متعلقہ خبریں