وفاقی حکومت نے ایل پی جی مہنگی کر دی

LPG

38 روپے سے زائد اضافہ،پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے بعد عوام پر پھر بجلیاں گرادی گئیں


اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا گیا،گھریلو اور کمرشل استعمال کے لیے  ایل پی جی فی کلو گرام 1 روپے 70 پیسےمہنگی کردی گئی۔ 

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام نئی قیمت 114 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 20 روپے مہنگا ہوگیاہے۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 1350 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست کے مہینے کے لیے ہو گا۔

دوسری طرف یکم اگست 2019 سے پٹرول اور ڈیزل لگ بھگ پانچ روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 9 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا کی طرف سے ارسال کی گئی  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوموصول ہوگئی ہے جس میں یکم اگست 2019 سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں پانچ روپے پینسٹھ پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی  فی لٹر قیمت میں پانچ روپے پندرہ پیسے اضافے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے اڑتیس پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی طرف سے سب سے زیادہ اضافہ لائٹ ڈیزل کی قیمت  میں سفارش کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت  آٹھ روپے نوے پیسے فی لٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دیدی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ  وزیرااعظم کی منظوری سے کرے گی ۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان


متعلقہ خبریں