کشمیری عوام کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے، فردوس عاشق



اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیری مجاہدین اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں اور ہم کشمیری عوام کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے، اس لیے بھارت ہمارے امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے اور میں آج کشمیر کاز کے لئے عام پاکستانی کی حیثیت سے برسی کی تقریب میں آئی ہوں اور برسی میں میری موجودگی بتاتی ہے کہ جو مقصد کے لیے لڑتے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ اور شہ رگ ہے۔ میں یہی پیغام لے کر آئی ہوں جہاں کشمیر کا نام آتا ہے وہیں سے پاکستان کا تعارف شروع ہوتا ہے اسی وجہ سے پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ ہے اور جو بھی مسئلہ کشمیر کی آواز اٹھائے گا میں بطور پاکستانی ان کے ساتھ ہوں۔ جموں کشمیر میں رہنے والے نڈر انداز میں مودی سوچ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سردار ابراہیم خان 5 مرتبہ کشمیر کے صدر رہے لیکن آج بھی ان کی سوچ زندہ ہے۔ سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالر کر ہمیں مسئلہ کشمیر کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا چاہے اور اسی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے کیس کو بہادری سے پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر: بھارت ہٹ دھرمی پر اتر آیا

معاون خصوصی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے برہانی وانی جیسے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں، کشمیر مجاہدین اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں جبکہ بھارتی حکومت کشمیریوں کے حقوق تہس نہس کرنے میں لگی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں