ڈی جی خان سے بھارتی جاسوس گرفتار


ڈیرہ غازی خان: بارڈر ملٹری فورس (بی ایم پی) نے مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا ہے۔

بی ایم پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی باشندہ ڈیرہ غازیخان کے قریب راکھی گاج کے علاقے سے گرفتار ہوا ہے۔

حراست میں لئے گئے بھارتی باشندے کا نام راجو لکشمن اور اس کا تعلق بھارتی علاقے راجستھان سے ہے۔

گرفتار بھارتی باشندے سے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں