کیا پی ایس ایل سیزن فائیو کے میچز پشاور میں ہونگے؟


پشاور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے میچز کیا پشاور میں ہونگے؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب تلاش کرنے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کوشاں ہے۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم  پشاور میں کام کرنے والی کمپنی نے پی ایس ایل سے قبل اسٹیڈیم تیار کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ 

صوبائی وزیرکھیل عاطف خان کو اسٹیڈیم سے متعلق دی جانے والی بریفنگ کی اندرونی کہانی ہم نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کھیل و سیاحت عاطف خان نے کنسٹرکشن کمپنی کے چیف انجینیئر سے سوال کیا کہ کیا پی ایس ایل سے قبل اسٹیڈیم تیار کرلیں گے؟

اس پر گراؤنڈ کنسلٹنٹ نے جواب دیا کہ آئندہ سال ہونے والے پی ایس ایل سے قبل گراونڈ تیار نہیں ہوسکتا۔

یہ جواب سن کر صوبائی وزیر کھیل و سیاحت نے کہا ’’ہم آپ کو تمام تر فنڈز بروقت جاری کرنے کی یقین دہانی کروادیں گے،بس وقت مقرر پر اسٹیڈیم تیار کردیں۔

خیبر پختونخوا کےوزیر کھیل وسیاحت نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 35 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گونجائش ہوگی۔کوشش کررہے ہیں کہ پی ایس ایل سے قبل یہ اسٹیڈیم تیار ہوسکے،اسٹیڈیم کو آئی سی سی کے مطابق تیار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں پی ایس ایل میچ کے لیےسرکاری سطح پر پی سی بی کی جانب سے اب تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔ صوبے میں 1 ہزار کھیلوں کے میدان تیار کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے ہم نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے اسٹڈیم کے پارکنگ ایریا میں مارشل آرٹ کلب چلانے والے مزدور کی مدد کا اعلان بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  ڈی جی اسپورٹس کو کلب چلانے والوں کی مدد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل میچز مزید شہروں میں کرانے پر غور

پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد پر فرنچائزز کو تحفظات


متعلقہ خبریں