پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے، آرمی چیف

پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے اور ملک کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور انٹرن شپ پر آئے نوجوانوں سے خطاب کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ نوجوان اس ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پاکستانی قوم اور فوج کامیابی کے ساتھ چیلنجز سے نبرد آزما ہیں جس میں نوجوانوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں امن دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، آرمی چیف

سربراہ پاک فوج نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اندر قابلیت، خود اعتمادی پیدا کریں اور قانون کی پاسداری کریں جبکہ زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے کسی قسم کے شارٹ کٹ راستے کا استعمال نہ کریں۔


متعلقہ خبریں