امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

افغان امن معاہدہ طے پاگیا: صدر ٹرمپ کی توثیق کا انتظار

فائل فوٹو


اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کل اسلام آباد پہنچیں گے، ان کا دورہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اسلام آباد میں وہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

زلمے خلیل زاد کل دوپہر دفتر خارجہ آئیں گے، زلمےخلیل زاد کی وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی عہدیدار کا دورہ پاکستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے، زلمے خلیل زاد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر پاکستانی عہدیداروں سے اہم مشاورت کریں گے۔

زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اپنا افغانستان کا اہم دورہ مکمل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور افغانستان اگلا قدم اٹھانے  پر متفق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اورامریکہ افغانستان میں دیرپاامن کیلئے کام کررہےہیں،قریشی

اپنے ٹویٹ میں خلیل زاد نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے ٹیم اور تکنیکی معاونت فرہم کرنے والا گروپ تشکیل دیا جا ریا ہے۔

ایک اور ٹویٹ مین زلمے خلیل زاد نے کہا کہ دوحہ روانگی سے قبل وہ اسلام آباد جائینگے اور وہاں وہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام سے ملاقات کرینگے۔

زلمے خلیل زاد نے مزید بتایا کہ دوحہ میں اگر طالبان نے اپنا کردار ادا کیا تو وہ اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ کسی معاہدے پر پہنچا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ  زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان براہ راست بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر اقتصادی تعاون پورے خطے کو آگے لے کر جائیگا۔


متعلقہ خبریں