پنجاب : ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر دس فیصد رعایت میں ایک ماہ کی توسیع


لاہور:صوبہ پنجاب سے گاڑی ملکان کیلئے خوشخبری آئی ہے ، محکمہ ایکسائز نے شہریوں کا رش کو دیکھتے ہوئے ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر دس فیصد رعایت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ 

ایکسائز حکام کی طرف  سے کہا گیاہے کہ شہری ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر دس فیصد رعایت 31اگست تک حاصل کرسکیں گے۔ ایک روز میں ایکسائز ریجن سی لاہور کو ٹوکن ٹیکس کی مد میں چھ کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق جولائی میں ایکسائز ریجن سی نے ایک ارب روپے سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کرلیا۔گاڑی ملکان 31اگست تک ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر دس فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق یکم ستمبر سے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی والی گاڑیوں پر دس فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔ گاڑی مالکان سے درخواست ہے ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر رعایت سے فائدہ اٹھاہیں۔

ادھر چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شبرزیدی نے کہاہے کہ  اِنکم ٹیکس کے قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 اسکوائر یارڈ سے زیادہ کا گھر یا 1000 سی سی سے ذیادہ کی گاڑی رکھتے ہیں وہ لازمن ٹیکس ریٹرن فائل کر نے کے ذمہ دار ہیں۔ شہری دودن کے اندر ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔

چیئرمین ایف بی آر  شبر زیدی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ 2018 کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2اگست 2019 تک توسیع کافائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو دن باقی رہ گئے ہیں۔

ایف بی آر نے گزشتہ روز  فنانس ایکٹ کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی وضاحت کا سرکلرجاری کر دیا تھا۔ آرڈیننس میں غیر ملکی اثاثہ جات کی تعریف شامل کی گئی ہے۔ بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کی تعریف  بھی شامل ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے کہا گیاہے کہ بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کی مالیت پر دو سو فیصد جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ بیرون ملک اثاثہ چھپانے والوں کے فرار کے شک پر مقامی اثاثے چار ماہ تک کیلئے ضبط کیے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: شہری دودن کے اندر ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں، چیئرمین ایف بی آر


متعلقہ خبریں