پاکستان دفاعی معاملات پر سعودی عرب کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

پاکستان دفاعی معاملات پر سعودی عرب کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودیہ عرب کے وزیر برائے ابلاغ عامہ ترکی بن عبداللہ نے پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر سعودی مشیر دفاع میجر جنرل طلال عبداللہ اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج تمام شعبوں میں سعودی افواج کے ساتھ ہے جبکہ آرمی چیف نے سعودی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اس سے قبل سربراہ پاک فوج نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جہاں انٹرنشپ پر آئے نوجوانوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔

سربراہ پاک فوج نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اندر قابلیت، خود اعتمادی پیدا کریں اور قانون کی پاسداری کریں جبکہ زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے کسی قسم کے شارٹ کٹ راستے کا استعمال نہ کریں۔


متعلقہ خبریں