اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی اطلاع

اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی اطلاعات

فائل فوٹو


کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں۔

امریکی انٹیلیجنس اداروں نے خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم موت کیسے واقع ہوئی اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

القاعدہ نے گزشتہ برس حمزہ بن لادن کا ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں سعودی عرب کو بھی دھمکی دی گئی تھی۔

سعودی عرب نے پیغام سامنے آنے کے کچھ عرصہ بعد حمزہ بن لادن کی شہریت منسوخ کردی تھی۔

امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ جو کوئی القاعدہ کے اس اہم رہنما تک رسائی میں مدد فراہم کرنے والی معلومات دے گا اسے 10 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق حمزہ بن لادن کی عمر 30 سال کے قریب تھی اور 9/11 سے پہلے والد کے ساتھ افغانستان میں تھے۔

القاعدہ کے اہم رہنما ایمن الظواہری نے 2015 میں اعلان کیا تھا کہ حمزہ بن لادن اس تنظیم کے سربراہ ہوں گے۔

حمزہ بن لادن نے امریکہ سے اپنے والد کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا جس کے بعد اس کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں