پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

petrol

اسلام آباد:  وفاقی حکومت کی جانب سے یکم اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواست  شہری منیر نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت ،اوگرا اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواستیں پہلے سے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں جب تک زیر سماعت درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے احکامات پر وزارت خزانہ خاموش ہے جبکہ نٸی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری نہیں ہوا۔

روایت رہی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان بارہ بجے سے پہلے کر دیا جاتا ہے تاہم پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔


متعلقہ خبریں