اسٹاک مارکیٹ 99 پوائنٹس کی کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام 99 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 120 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا اور مارکیٹ 32 ہزار 58 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

کاروبار کا آغاز 31 ہزار 938 پوائنٹس پر ہوا تھا جبکہ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ 158 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار 780 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم بعد ازاں کاروبار میں ملا جُلا رجحان رہا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 99 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 31 ہزار 839 پوائنٹس تک گر گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 55,150,880 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,792,498,031 بنتی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے مسلسل محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہے۔

گزشتہ روز بدھ کو کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ اس سے قبل پیر اور منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، اختتام پر 71 پوائنٹ کی کمی

منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 71 پوائنٹس کی کمی پر ہوا جبکہ پیر کو 369 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں