یکم اگست کی ملکی تاریخ میں اہمیت دو چند ہوگئی لیکن کیوں؟


اسلام آباد: آج جب سینیٹ آف پاکستان (ایوان بالا) میں دوپہر دو بجے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کردہ تحاریک عدم اعتماد پر ہونے والی رائے شماری سے ایک نئی تاریخ رقم ہو گی تو وہیں قوم وفاقی دارالحکومت کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کی بھی 59 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد کی ملکی تاریخ میں یکم اگست کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے۔

پاکستان کے ایوان بالا کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی اس پر رائے شماری ہوئی ہے۔

حزب اختلاف نے سینیٹرز سے حلف کے لیے اجلاس طلب کرلیا؟

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے بعد کراچی کو ملک کا دارالحکومت قرار دیا تھا لیکن جنرل ایوب خان نے برسراقتدار آنے کے بعد اسلام آباد نام کا ’شہر‘ راولپنڈی کے ساتھ بسا کر ملک کا دارالحکومت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تو پنجاب اور خیبرپختوںخوا سے زمینیں خرید کر نیا شہر بسایا گیا۔

شہر قائد کراچی سے عارضی طور پر ملک کا دارالحکومت راولپنڈی میں یکم اگست 1960 کو منتقل کردیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی تعمیر کے بعد دارالحکومت کی منتقلی عملاً 1968 میں عمل میں آئی تھی۔

ملک کے چند قدیم ترین شہروں میں شمار ہونے والے راولپنڈی کے ساتھ متصل ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کو اس کا جڑواں شہر بھی کہا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں