تحریک عدم اعتماد سے پہلے کپتان نے ڈٹ جانے کا پیغام بھیجا

وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی قیمت پر مستعفی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی رائے شماری کا آخری وقت تک حصہ رہیں اور گنے جانے والے آخری ووٹ کا بھی نتیجہ دیکھیں۔

پی ٹی آئی میں ’کپتان‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے وزیراعظم عمران خان کی بحیثیت کرکٹر، باؤلر اور کپتان کی حیثیت سے گزرنے والی زندگی پرنگاہ دوڑائیں تو یہ بات بخوبی سمجھ میں آتی ہے کہ وہ آخری گیند تک لڑنے پر یقین رکھتے اورمیچ کے اختتام تک اپنی شکست تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

’چیئرمین سینیٹ کی کرسی پر ہار جیت سے سیاسی منظرنامہ نہیں بدلے گا‘

دنیائے کرکٹ میں ’جانبدار‘ قرار دیے جانے والے ایمپائرز کی موجودگی میں عمران خان نے بھارت کو بھارت میں اور انگلینڈ کو انگلینڈ میں شکست دے کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سر فخر سے بلند کیا تھا تو اس کے پیچھے یہی ’فلسفہ‘ کارفرما تھا۔

ماہرین کرکٹ یقین رکھتے ہیں کہ آخری گیند تک اپنی جیت کے لیے کوشش کرنے کی جدوجہد پر یقین رکھنے والے عمران خان کے اسی فلسفے کا اثر تھا کہ ماضی کی نسبت قدرے کمزور قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انہوں نے 1992 میں ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز جب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے یہ پیغام بھیجا گیا تو اس سے حکومتی صفوں میں کسی قدر ڈگمگانے والا ’اعتماد‘ بحال ہوا وگرنہ بدھ کے دن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سارا دن یہ افواہیں گردش کرتی رہی تھیں کہ چیئرمین سینیٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کپتان کی جانب سے ملنے والے واضح پیغام کے بعد تمام افواہیں خود بخود دم توڑ گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایوان بالا میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے بھی اس ضمن میں کہا کہ آخری لمحے تک لڑیں گے اورآخری سینیٹر کے ووٹ کی گنتی تک انتخابی عمل کا حصہ رہیں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورحزب اختلاف کی جانب سے نامزد مشترکہ امیدوار میر حاصل بزنجو نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحاریک ناکام


متعلقہ خبریں