’اپوزیشن کے اپنے ہی ارکان نے انتشارکی سیاست کوناکام بنادیاہے‘



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سینیٹ وفاق کی علامت ہے،جن سینیٹرزنےپاکستان مخالف بیانیےکوناکام بنایاان کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں،اپوزیشن کےاپنےہی ارکان نےانتشارکی سیاست کوناکام بنادیاہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینیٹ عوام کی طاقت کاسرچشمہ ہے،اگست کےمہینےمیں سینیٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے،جیل میں بیٹھی قیادت پاکستان کےاداروں کوکٹھ پتلی بناناچاہتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئےپاکستان میں کرپٹ عناصرکی کوئی گنجائش نہیں،سینیٹ پرہونےوالےحملےکوباشعورسینیٹرزنےناکام بنایا ہے۔ آج پاکستان کاآئین اورعمران خان کابیانیہ جیت گیا،اپوزیشن کومنہ کی کھانی پڑی۔ باشعورلوگوں نےسینیٹ میں حق کاساتھ دیاہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان سےعداوت میں صادق سنجرانی کونشانہ بنانےکی کوشش کی گئی مگر اپوزیشن کی طرف سے یہ کوشش ایوان بالا کے باضمیر سینیٹرز نے ناکام بنا دی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب گیس کی قیمت بڑھی تواس وجہ سےروٹی کی قیمت میں اضافہ ہوا،عمران خان نے روٹی کی قیمت میں اضافے پر نوٹس لیا۔ گیس کےتندورو ں پرکمرشل نرخوں کوہٹادیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےدل میں عوام کادردہےاسی لیے روٹی کی قیمت واپس بحال کرنے کا حکم دیا گیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان استحکام حاصل کرکےرہےگا،معاشی مشکلات کےباوجودعمران خان عوام کی بہتری کےلیےکام کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام


متعلقہ خبریں