امریکی نمائندہ برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی اسلام آباد آمد


اسلام آباد:امریکی نمائندہ خصوصی برائے اٖفغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد  انتہائی مختصر دورہ پاکستان کے لیے اسلام آبادپہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ زلمے خلیل زاد اسلام آباد آمد کے فورا بعد وزارت خارجہ پہنچ گئے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے زلمے خلیل زاد کی اہم ملاقات ہوئی۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ افغان امن عمل میں پیشرفت اورخطےمیں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ زلمےخلیل زاد نےدوحہ میں امریکاطالبان امن مذاکرات میں پیشرفت سےآگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دوحہ انٹراافغان امن مذاکرات میں پیشرفت خوش آئند ہے ،افغان امن عمل کےبنیادی روڈمیپ پرفریقین کا متفق ہونامثبت پیشرفت ہے،پاکستان افغان امن عمل میں اپناکرداراداکرتےرہےگا۔

زلمے خلیل زاد کی وفد کے ہمرا وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے پرعزم ہے۔ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان مکمل کر کے دوحہ، قطر روانہ ہو جائیں گے۔

گزشتہ روز زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اپنا افغانستان کا اہم دورہ مکمل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور افغانستان اگلا قدم اٹھانے  پر متفق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اورامریکہ افغانستان میں دیرپاامن کیلئے کام کررہےہیں،قریشی

اپنے ٹویٹ میں خلیل زاد نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے ٹیم اور تکنیکی معاونت فرہم کرنے والا گروپ تشکیل دیا جا ریا ہے۔

ایک اور ٹویٹ مین زلمے خلیل زاد نے کہا کہ دوحہ روانگی سے قبل وہ اسلام آباد جائینگے اور وہاں وہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام سے ملاقات کرینگے۔

زلمے خلیل زاد نے مزید بتایا کہ دوحہ میں اگر طالبان نے اپنا کردار ادا کیا تو وہ اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ کسی معاہدے پر پہنچا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ  زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان براہ راست بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر اقتصادی تعاون پورے خطے کو آگے لے کر جائیگا۔


متعلقہ خبریں