ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتوں اور نواسوں میں جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ


لاہور:ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتوں اور نواسوں میں جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ شدت اختیارکرگیاہے۔ ملکہ ترنم نور جہاں کی جائیداد سے حصہ نہ ملنے پرنواسے احمد بٹ نے سول عدالت میں کیس دائر کر دیا ہے۔

لاہور کی مقامی عدالت نے نور جہاں کے بیٹے اصغر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔

نور جہاں کی بیٹی ظل ہما کے بیٹے اور ملکہ ترنم کے نواسے احمد بٹ نے اپنے ماموں اصغر سے شاہ نور اسٹوڈیو کی اراضی سے حصہ نہ دئے جانے پر کیس دائر کیا۔

سول جج نوید انجم نے احمد بٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے احمد بٹ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد نورجہاں کے بیٹے اصغر علی کو نوٹس جاری کردیا اور حکم دیا کہ وہ سترہ اگست تک  عدالت میں جواب جمع کرادیں۔

درخواست گزار احمد بٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ  شاہ نور اسٹوڈیو کی اراضی میں  سے میری والدہ کا حصہ نہیں دیا گیا جو ان کا قانونی حق ہے،عدالت شاہ نور اسٹوڈیو کی اراضی میں  سے ہمیں حصہ دینے کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی ظل ہما کی شادی اداکار عقیل بٹ سے ہوئی تھی اوراحمد بٹ ان کا بیٹا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جائیداد کا تنازع، بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی


متعلقہ خبریں