یورپی اور عرب ممالک میں 8 ہزار 416 پاکستانی قید ہیں، قریشی

حزب اختلاف نے بڑے پن کو ثبوت دیا، شاہ محمود قریشی کا اعتراف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آج پاکستانی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیاہے کہ بیرون ملک تقریباً 96 لاکھ پاکستانی مقیم اور کام کر رہے ہیں،یورپی اور عرب ممالک میں 8 ہزار 416 پاکستانی قید یا زیر حراست ہیں۔ 

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف  سے وزارت خارجہ حکام نےتحریری جواب ایوان میں پیش کیا۔

وزارت خارجہ کی طرف سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیاکہ پاکستانیوں کو منشیات کی تجارت اور انسانی اسمگلنگ جیسے گھناونے جرائم میں ملوث کیا جاتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جواب میں بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران مختلف ممالک سے 36 ہزار 514 پاکستانی قیدی رہا کئے گئے،ان پاکستانیوں کو یورپی اور عرب ممالک سے مدت کی تکمیل اور جرمانہ کی ادائیگی پر رہا کیا گیا۔

مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 2107 پاکستانی قیدیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا گیا،سعودی حکومت نے حال ہی میں 579 قیدیوں کی فہرست پاکستان کو دی ہے،حکومت پاکستان نے ان قیدیوں کی مزید تفصیلات مانگی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے 2016 سے 2019 کے دوران 16 ہزار 988 پاکستانی قیدی رہا کئے۔

آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب رکن سردار محمد بخش مہر نے حلف اٹھایا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ان سے حلف لیا

قومی اسمبلی کی نشست علی محمد مہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ محمد بخش مہر نے انگریزی میں حلف اٹھایا، ڈپٹی اسپیکر نے اردو میں حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیے:  700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر وزیراعظم کا اظہار تشکر


متعلقہ خبریں