ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی

ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: ڈالر سستا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی آ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کم ہو گئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کی قیمت میں ایک بار پھر بہتری آئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 159 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 159 روپے 59 پیسے سے کم ہو کر159 روپے 42 پیسے پر آ گیا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھی گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہونے کے بعد 83 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب سے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 71 ہزار 245 روپے تک گر گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار 407 ڈالر پر پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں