فلم سپر اسٹار کے گانے ’’نوری‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

فلم سپر اسٹار کے گانے ’’نوری‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

اسلام آباد: مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم سوپر اسٹار کے گانے ’’نوری‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ہم بینر تلے بننے والی فلم سوپر اسٹار کے گانے نوری کو 10 روز میں ہی یو ٹیوب پر 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔

فلم سوپر اسٹار کا گانا ’’نوری‘‘ 21 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی اور اپنے چاہنے والوں کے دل جیت لیے۔ چند روز میں ہی گانے کی ویوز 15 لاکھ سے تجاوز کر گئے اور نوری کو لوگوں نے بے حد سراہا۔

فلم سپر اسٹار کا مذکورہ گانا ماہرہ خان پر فلمایا گیا ہے البتہ ہیرو کی جگہ ان کے ساتھ اداکار عثمان خالد بٹ بھی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم کے اس گانے کو بالی ووڈ کے مشہور گائیک سنید ھی چوہان اور جبار عباس نے گایا ہے۔

سپر اسٹار فلم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائقین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ اگر آپ نوری کی طرح ڈانس کر سکتے ہیں تو وہ اپنی ویڈیو بنا کر ہیش ٹیگ#DanceLikeNoori  کے ساتھ شیئر کریں اور مقابلے میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں فلم ’’ریڈی اسٹیڈی نو‘‘ 19 جولائی کو ریلیز ہو گی

حال ہی میں ریلیز ہونے والا فلم کا یہ گانا کہانی کے مرکزی کردار نوری پر فلمایا گیا جس کے بول ہیں’ ہائے نوری تو بچ کے دل لگا’۔ گانے سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت رد عمل دیکھنے میں سامنے آ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں