سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس بے نتیجہ ختم

پی سی بی: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والا اہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیاہے۔  چیف سلیکٹر کی عدم موجودگی کے باعث کمیٹی کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ  کرکٹرز کی تعداد اور میچز کے معاوضے بھی نہ طے ہوسکے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے اجلاس کی صدارت کی۔

ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید اورڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ ذاکر خان اجلاس میں  شریک ہوئے۔ کوچ مکی آرتھر نے بھی اجلاس میں اپنی رائے دی ۔

ذرائع کا کہناہے کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کل شام 5 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔  قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ کرکٹ کمیٹی کا ایڈوائزری پینل سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو پیش کرے گا۔

کمیٹی قومی انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گی۔ ٹیم منیجر طلعت علی کی ورلڈ کپ سے متعلق رپورٹ بھی زیر غور آئے گی۔ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اجلاس کی صدارات کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز بطور کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔ ذاکر خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور سیکرٹری کمیٹی، مدثر نذر، ڈائریکٹر اکیڈمیزاور ہارون رشید، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ بھی شریک ہوں گے۔

وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔انضمام الحق، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو بھی اجلاسمیں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو لاہور میں ہوگا


متعلقہ خبریں