وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ پر اطمینان کا اظہار

حزب اختلاف کا احتجاج ، حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم کا دورہ امریکہ کے نتائج کے ہوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی زیدی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذولفقار بخاری، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل فیض حامد، سرمایہ کاری کے اعزازی سفیر علی جہانگیر صدیقی اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کامیاب دورہ امریکہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور پاک امریکہ تعلقات کے  حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ویژن قابل تعریف ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مضبوظ پاک امریکہ تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں کی قیادت کی خواہش ہے بلکہ اس سے علاقائی امن و استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ  پر کئے گیے فیصلوں کو عمل درامد کے مرحلے تک لے جانے کے لیے اقدامات اور اس حوالے سے امریکی حکام سے مسلسل رابطہ رکھنے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی نمائندہ برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی اسلام آباد آمد


متعلقہ خبریں