پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کو جمع کرادیے

بلاول بھٹو نے آئی ایم ایف کے ساتھ مالیاتی معاہدے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد  پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے احتجاجاً اپنے استعفے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جمع کرادیے۔ 

پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے  اجلاس میں  جمع کرائے۔

پارٹی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام 21 سینیٹرز نےاپنے استعفے پارٹی چئیرمین کے پاس جمع کروا دیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سیینیٹرز نے کہا  ہے کہ وہ پارٹی کے وفادار ہیں، پارٹی چیئرمین جب چاہیں انکے استعفےسینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں۔

اس سے قبل سینیٹ میں اپوزیشن کی شکست پر پیپلزپارٹی کے  سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر دلبرداشتہ ہو گئے، انہوں نے سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک اعتماد میں اپوزیشن کی طرف سے 14ووٹوں کا کم ہونا افسوسناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 14ساتھیوں نے انتہائی افسوسناک کردا ادا کیا ہے ۔ ان حالات میں سینیٹ میں رہنا کم از کم میرے لئے مناسب نہیں ہے۔ سینیٹرشپ پارٹی کی امانت ہے میں اپنا استعفی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردوں گا۔

یہ بھی پڑھیے: تحریک عدم اعتماد کی ناکامی،مصطفے نواز کھوکھر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

14 سینیٹرز نے جمہوریت کی پیٹھ پر چھرا گھونپا، نہیں چھوڑیں گے، بلاول بھٹو


متعلقہ خبریں