پنجاب: بیس ماہ بعد بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی گرانٹ جاری


لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی سُنی گئی۔ محکمہ خزانہ نے بیس ماہ بعد بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی گرانٹ جاری کردی۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو دو ارب پچھتر کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو سولہ کروڑ پچیس لاکھ روپے  ملیں گے، میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو دو کروڑ ساٹھ لاکھ  روپے دئیے جائیں گے۔

اسی طرح میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ اکتیس لاکھ ادا کئے جائیں گے جبکہ جاری کردہ گرانٹ میں سے ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن کو دوکروڑ باسٹھ لاکھ روپے ملیں گے۔

گجرانولہ کو دو کروڑ انتالیس لاکھ روپے، گجرات کو دوکروڑ ستاون لاکھ روپےملیں گے۔ میٹروپولیٹین کارپوریشن ملتان کیلئے گرانٹ میں سے چار کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے جبکہ راولپنڈی کیلئے دوکروڑ انچاس لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن مری کو ایک کروڑ بائیس لاکھ، ساہیوال کو تین کروڑ اڑتیس لاکھ  روپے جبکہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو چار کروڑ انتیس لاکھ کی گرانٹ جاری ہوگی۔

صوبائی مالیاتی کمیشن کی مد میں بلدیاتی اداروں کو گرانٹ ڈیڑھ سال سے بند تھی۔ ترقیاتی گرانٹ بند ہونے سے ترقیاتی کام اور مفاد عامہ کے منصوبے اور سروسز متاثرہورہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: بلدیاتی انتخابات آئندہ سال اپریل میں کرائے جانے کا امکان


متعلقہ خبریں