کراچی:شہرکےمختلف علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے


کراچی میں پیراورمنگل کوبرسنےوالی مون سون کی بارشوں کےبعدمعمولات زندگی ابھی  تک معمول پرنہیں آسکےہیں، بارش کوتھمے تواڑتالیس گھنٹےسےزائدکاوقت گزرچکاہے،تاہم شہرکےمختلف علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے۔

کراچی میں موسلادھار بارش نے شہریوں کو امتحان میں ڈال دیا ہے،بارش کےدودن بعد بھی مختلف علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی تاحال موجودہے۔ سرجانی ٹاؤن اور اطراف کی گلیوں میں تاحال بارش کا پانی موجود ہے ،حسن بروہی گوٹھ بھی بارش کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں جیساکہ عبداللہ ہارون روڈ،جبیس ہوٹل ،ڈینٹسٹ اسٹریٹ،پیراڈائزہوٹل،محبوب کلاتھ مارکیٹ،شاہراہ عراق،راجاغضنفر علی روڈ، بخاراچوک اورزیب النسااسٹریٹ میں خان بیج تک پانی جمع ہے۔

اسی طرح قیوم آباد ندی والا روڈ زیرآب ہونے کی وجہ سے تاحال بندہےجبکہ کورنگی کاز وےروڈ ٹریفک کےلیے کھول دئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب بارشوں کے بعد جہاں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کام مکمل نہیں ہوسکا وہیں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں بھی بارش کے اثرات ابھی تک  موجود ہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے صفائی تو کی جارہی ہے لیکن بیوپاری گندگی اور مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات میں مبتلاہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بارشیں، سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ


متعلقہ خبریں