انگلینڈ کو 18سال بعد برمنگھم میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

ایشیز سیریز: انگلینڈ کو 18سال بعد برمنگھم میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

فائل فوٹو


ایشیزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن پراعتماد آغاز کے بعد میزبان ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 18سال بعد اسے ایجبسٹن برمنگھم میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

اپنی دوسری اننگز میں کنگروز نے اسٹیون اسمتھ اور میتھیوویڈ کی شاندار کارکردگی کے سبب میزبان ٹیم کو 398 رنزکا مشکل ترین ہدف دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے  اوپنرز رائے برنز اور جیسن رائے نے دن کے آخری 7 اوورز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہے 13رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ آج جب اپنی آخری اننگز کا آغاز کیا تو اسے 10 وکٹوں پر جیت کے لیے 385رنز درکار تھے تاہم میزبان ٹیم ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 284 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے اپنے پہلی اننگز میں374 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم نے جب اپنی دوسری اننگز کا اختتام کیا تو نے حریف کو جیت کے لیے 385 رنزکا ہدف دیا جو انگلینڈ سے پوارا نہ ہوسکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون اسمتھ نے ایک ہی میچ میں دوسری سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

مہمان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 اگست تک لندن، تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اگست تک لیڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی ٹیم تین روزہ ٹور میچز  بھی کھیلے گی جو 7 سے 9 اگست تک ورسسٹر اور 29 سے 31 اگست تک ڈربی میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں