حکومت نے تاجروں کیلئے ٹیکس اسکیم کا مسودہ جاری کردیا

ٹیکس ریفنڈز: ایف بی آر نے نیا خود کار نظام متعارف کر ادیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت کی طرف سے  تاجروں کیلئے ٹیکس اسکیم جاری کرنے کا فیصلہ سامنے آیاہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے تاجروں کے کیلئے اسکیم کا مسودہ جاری کردیا ہے۔ 

تاجروں کے لیے بزنس لائسنس کے حصول کے لیے بھی مسودہ جاری کردیا گیاہے۔ چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ اوردکانداروں کے لیے سادہ اور آسان ریٹرن فارم  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری بیان  کے مطابق تاجروں کو 2019 کے ٹیکس ریٹرنز مجوزہ اسکیم کے تحت جمع کرانا ہوں گے ۔ یہ اسکیم 5 کروڑ سالانہ ٹرن اوور والے تاجروں کے لیے ہوگی ۔

5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے تاجر اسکیم کے اہل ہوں گے ۔ 10 کروڑ روپے کے اثاثہ جات رکھنے والے تاجربھی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ اسکیم کے تحت تاجروں کو سالانہ 10 فیصد اضافی آمدن ظاہر کرنا ہوگی ۔ اسکیم کے تحت تاجر گزشتہ پانچ سال کے ٹیکس ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے مطابق تمام تاجروں کو 30 ستمبر 2019 تک اپنے ریٹرن جمع کراناہوں گے ۔ اسکیم کے تحت تاجروں کو ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بننا پڑے گا۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کے گئے چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم کےمسودہ کے مطابق 300 مربع فٹ کی دکان میں کاروبار کرنے والا چھوٹا دکاندار تصور ہوگا۔ چھوٹے دکانداروں پر 2 فیصد ٹرن اوور ٹیکس لاگو ہوگا۔ چھوٹے دکانداروں کو فکسڈ ٹیکس کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہناہے کہ چھوٹے دکاندار 2019 میں 20 ہزار , 25 ہزار , 35 ہزار اور 40 ہزار کا فکسڈ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔ چھوٹے دکاندار 2020 میں  25 ہزار , 35 ہزار , 40 ہزار اور 50 ہزار کا فکسڈ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔ چھوٹے دکاندار 30 ستمبر 2019 تک اپنے ریٹرن بھی جمع کراسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: خریدار غیر رجسٹرڈ سپلائر کو شناختی کارڈ دینے کا پابند نہیں، چیئرمین ایف بی آر


متعلقہ خبریں