آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محمکہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

جبکہ ژوب، قلات، سکھر، میرپورخاص، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ڈی آئی خان، بنوں، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،  سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں  اکثر جبکہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، قلات اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (سیدپور 155، زیروپوائنٹ 81 ، گولڑہ 64 ، بوکرہ 57، ائیرپورٹ 53)، راولپنڈی (شمس آباد 76، چکلالہ 68)، سیالکوٹ (ائیرپورٹ74، کینٹ 14)، منگلا 64، بھکر 56، جہلم 48، لاہور (سٹی46، ائیرپورٹ45)، چکوال 36، مری 32، اٹک 26، حافظ آباد، گوجرانوالہ 24، منڈی بہاوٗالدین 17، ناروال 16، ملتان 15، لیہ 14، قصور، گجرات 10، ڈی جی خان 04، بالاکوٹ 49، ڈی آئی خان 40، کاکول 22، سیدو شریف 10، چراٹ 05، دیر (بالائی 03، زیریں 02)، قلات 44، ژوب 05،  کوٹلی 28، مظفرآباد 11، گڑھی دوپٹہ 08، راولاکوٹ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں