اسٹاک مارکیٹ: انڈیکس ہفتے میں437 پوائنٹ گر گیا


کراچی: کاروبار کے لحاظ سے یہ ہفتہ کافی برا رہا اور اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر  437 پوائنٹ کی کمی ہوئی۔

جمعہ کے روز بھی خریدار نہ ہونے کے سبب مارکیٹ میں کساد بازاری چھائی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 172 پوائنٹ نیچے آیا۔

اسکرین شاٹ

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی شدید مندی کا رحجان رہا تاہم کچھ دیر کی لیے تیزی بھی دیکھِی گئی جب انڈیکس میں 200 پوائنٹ کا اضافہ ہوا تھا۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو کاروبار کے آغاز پر 50 پوائنٹس کی کمی واقعہ ہوئی ہے جس سے 100 انڈیکس 3 سال 4 ماہ کی کم سطح 31 ہزار 780 پر آگیا ہے۔

 

آٹوموبائل انڈسٹری میں آج اٹلس ہنڈا لمیٹیڈ، انڈس موٹرز اور پاک سوزوکی موٹرز کو منافع ہوا جب کہ ملت ٹریکٹرز کے شیئر کی قیمت 13 روپے نیچے آئی۔ سیمنٹ انڈسٹری میں لکی اور ڈی جی خان سیمینٹ کو منافع ہوا۔

کمرشل بینکنگ سیکٹر میں، عسکری، افلاح، اسلامی، اسٹینڈرڈ چارٹر اور سمٹ بینک کو منافع ہوا۔

کھاد بنانے والی کمپنیوں میں سے اینگرو اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کو منافع ہوا جب کہ فاطمہ فرٹیلائزر کے شیئر کی قیمت 52 پیسے نیچے آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 36,373,520 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,861,502,825 رہی اور انڈیکس 31666 رہا۔

رواں ہفتے کے آغاز پر سوموار کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 32 ہزار 103 اور پہلے ہی دن 369 پوائنٹ کم ہوگئے تھے۔

منگل اور بدھ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اچھا کاروبار ہوا اور دو روز میں ہنڈرڈ آنڈیکس مجموعی طور پر 351 پوائنٹ اوپر گیا۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھںے میں آیا تاہم دن کے اختتام پر 99 پوائنٹ کی کمی نوٹ کی گئی اور  انڈیکس 31 ہزار 839 پوائنٹس تک گر گیا۔


متعلقہ خبریں