ن لیگ کا ’ضمیر فروش‘ سینیٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

شہباز شریف دور حکومت کا ایک اور منصوبہ آڈٹ کی زد میں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی سینیٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں سینیٹرز راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، ڈاکٹر اصف کرمانی، جاوید عباسی، مصدق ملک، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران شہباز شریف نے چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اراکین سے تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحاریک ناکام

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا، اس حوالے سے حزب اختلاف کی تمام جماعتیں مل کر لائحہ تیار کریں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔

مسلم لیگ نواز کے صدر نے کہا کہ کل اجلاس میں ’ہارس ٹریڈنگ‘ جیت گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے صرف حزب اختلاف کا نقصان نہیں ہوا بلکہ جمہوریت کے وقار کو ایک بار پھر مجروح کیا گیا۔

شہباز شریف نے اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات تلاش کیا جائیں گی اور ضمیر فروشوں کو تہہ سے نکال لائیں گے۔


متعلقہ خبریں