ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

پاکستان: بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر میں اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں 8 پیسے کے اضافے سے ڈالر159.42 سے بڑھ کر 159.50 روپے کا ہو گیا ہے۔

دیگر کرنسیوں کی قیمت پر نظر دوڑائیں تو اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 42.47 روپے، یو کے پاؤنڈ 192.87 روپے، آسٹریلین ڈالر 108.56 روپے، یورو 176.61 روپے جبکہ اماراتی درہم 43.65 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 159 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 60 پیسے ہو گئی تھی۔

اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 159 روپے 59 پیسے سے کم ہو کر159 روپے 42 پیسے پر آ گیا تھا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھی گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہونے کے بعد 83 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب سے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 71 ہزار 245 روپے تک گر گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار 407 ڈالر پر پہنچ گئی۔

 


متعلقہ خبریں