خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈوکیٹ جنرل کو کیوں نکالا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل کو نکالنے کی اندرونی کہانی ہم نیوز نے پتہ لگالی ہے۔

محکمہ قانون کے ذرائع کے مطابق فنڈز تقسیم اور مشیروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل ہونے پر وزیراعلیٰ محمود خان نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

متعدد مقدمات میں حکومت کے خلاف حکم امتناعی جاری ہونے پر وزیراعلیٰ نے وضاحت طلب کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

سابق ایڈوکیٹ جنرل عبدالطیف یوسفزئی کا ہم نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا ہے کہ مجھے عہدے سے برطرف کرنے سے متعلق عدالت میں علم ہوا، کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھ سال سے بطور ایڈوکیٹ جنرل فرائض سرانجام دیے، میرے جانے سے مجھے نہیں حکومت کو مسئلہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں