لاہور: اُوبر اور کریم کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ

ٹیکسی سروس اوبر نے حریف کمپنی کریم کو خرید لیا

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے جس کے تحت اُوبر اور کریم کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا۔

چیئرمین پی آر اے جاوید احمد کا کہنا ہے کہ اُوبر کے مرکزی سرور پر الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم نصب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹیکسی سروس اوبر نے حریف کمپنی کریم کو خرید لیا

انہوں نے کہا کہ یہ نظام رواں ماہ انسٹال کردیا جائے گا اور ٹیکسی سروس سے 16 فیصد ٹیکس ہر صورت وصول کیا جائے گا۔

چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ لاہور میں 2000 رینٹ اے کار کے دفاتر پی آر اے میں رجسٹرڈ ہیں، ان پر بھی 16 فیصد ٹیکس عائد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو تین ماہ قید اور جرمانہ عائد ہوگا۔

ہم نیوز کے رابطہ کرنے پر اوبر کے ترجمان نے کہا کہ وہ پی آر اے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی بات چیت جاری ہے، ہم اس معاملے میں کسی بہترین حل کے لئے پرامید ہیں۔

کریم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ کام کر  رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فریم ورک نہ صرف مسافروں اور کیپٹنز کے لیے مفید ہو گا بلکہ پاکستانی معیشت میں ڈیجیٹل شعبے کو بھی آگے بڑھائے گا۔


متعلقہ خبریں