کلبھوشن سے بھارتی ہائی کمیشن کے قونصلر آج ملاقات کریں گے

کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنایا جائے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے بھارتی ہائی کمیشن کے قونصلر آج ملاقات کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ ملاقات آج سہ پہر کو ہوگی۔ پاکستان نے گزشتہ روز بھارت کو باضابطہ قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی۔

17 جولائی کو پاکستان کو عالمی فورم پر اس وقت بڑی کامیابی ملی جب کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ پاکستان کے حق میں دیا جبکہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی واپسی، رہائی اور فوجی عدالت کا فیصلہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

عالمی عدالت انصاف کے جج عبدالقوی احمد یوسف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے پاکستان کو کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر نظر ثانی کرنے کا کہا۔


متعلقہ خبریں