جعلی اسلحہ لائسنس کیس، 20 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، پلی بارگین کی درخواست منظور

فائل فوٹو


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اسلحہ لائسنس کیس میں 20 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کا تعلق لاہور کے ڈی سی آفس کی اسلحہ برانچ  سے ہے۔

یاد رہے نیب نے جعلی اسلحہ لائسنس کیس میں تحقیقات کا آغاز محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر شروع کیا تھا۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کو 4 اپریل کو کیس کی تفتیش کے لئے خط لکھا تھا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنی انکوائری میں پانچ افراد کو نامزد کیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق لاہور کی اسلحہ برانچ سے 2009 میں 48000 اسلحہ لائسنس جاری ہوئے جبکہ گزشتہ پانچ برس میں تقریبا 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ تفتیشی افسران کے مطابق ہرلائسنس کے اجراء پر لوگوں سے 10 سے 15 ہزار روپے رشوت لی گئی ہے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے بیس سے زائد اضلاع کے ڈسٹرکٹ کمشنرز سے ڈیٹا طلب کر رکھا ہے جو تاحال فراہم نہیں کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں