ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے بھی پنشن کے حقدار ہوں گے، لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

lahore high court

لاہورہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی سے انکار آئین و قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے اہم فیصلے میں لکھا ہے کہ پنشن حاصل کرنا ہر سرکاری ملازم کا حق ہے۔

اپنے فیصلے میں انہوں نے ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے ریلوے ملازم کی بوڑھی اہلیہ کو پنشن دینے کا حکم دیتے ہوئے ریلوے کا جواب مسترد کر دیا ہے۔

عدالت نے مرحوم ریلوے ملازم کی بوڑھی بیوہ چاندنی اسد کی درخواست پر ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پنشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں استفسار کیا کہ مرحوم اسد کے پی سی بی میں ڈیپوٹیشن پر جاتے وقت ریلوے نے کارروائی کیوں نہ کی؟

جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تسلیم کی گئی بغیر تنخواہ چھٹیوں کو پنشن کے دورانیے سے نہیں نکالا جا سکتا، ریلوے نے اسد احمد عزیز کو باقاعدہ ملازم تسلیم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لگژری آئٹم پر ڈیوٹی اور ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان


متعلقہ خبریں