تھائی لینڈ: آسیان کانفرنس کے دوران لگاتار دھماکوں سے بینکاک لرز اٹھا

تھائی لینڈ: آسیان کانفرنس کے دوران لگاتار دھماکوں سے بینکاک لرز اٹھا

بینکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے مختلف مقامات پر چھ دھماکے ہوئے ہیں جس میں چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق عالمی ذرائع ابلاغ نے کی ہے۔

تھائی لینڈ میں جمعہ کے دن پے در پے ہونے والے دھماکے عین اس وقت ہوئے ہیں جب وہاں جنوب مغربی ایشیائی ممالک کی تنظیم ’آسیان‘ کا اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کے لیے کئی ممالک کے سفارتکار، علاقائی رہنما اور اعلیٰ سطحی حکومتی نمائندے موجود ہیں۔

بھارتی ہٹ دھرمی: ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی قبول کرنے سے انکار کردیا

امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو بھی اس وقت تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں موجود ہیں جہاں ان کی دیگر ممالک کی متعدد اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو دھماکے صبح تقریبا 9 بجے میٹرو اسٹیشنز بنکاک کے قریب سنے گئے تھے جب کہ دو دیگر شہر کے مرکزی علاقے میں واقع 77 منزلہ کنگ پاور ماہاناکھون کے قریب ہوئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق ان دھماکوں کے کچھ دیر بعد ایک سرکاری ہاؤسنگ کمپلیکس کے قریب دھماکے ہوئے جب کہ ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کو پھٹنے سے قبل ناکارہ بنا دیا گیا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوت چان اوچا نے فوری طور پر دھماکوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے وہ حوصلہ رکھیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اس ضمن میں تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں