شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے نئی دستاویزات سامنے آئی ہیں، شہزاد اکبر



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے انکشاف کیاہے کہ شریف خاندان  کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے نئی دستاویزات سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے ہنڈی حوالہ کےذریعےمال باہر بھجوایا جسکے ثبوت سامنے آگئے ہیں۔ 

بیرسٹر شہزاد اکبر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز  کی ٹرانزیکشنز کی دستاویزات  بھی پیش کردیں ۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ  منی لانڈرنگ کرنیوالوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں۔ شریف خاندان کے حوالے سے کئی دستاویزات سامنے آگئی ہیں۔ مزید ٹی ٹیزکا معاملہ لےآیا ہوں، امید ہے شریف خاندان اس مرتبہ مجھے عدالت میں لے جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کی ٹرانزیکشنز کی دستاویزات سامنےآگئی ہیں جن پرانکے اپنے دستخط  موجود ہیں۔ ایک حالیہ ٹی ٹی بھی ہے جو شریف ایجوکیشن سٹی  برانچ کی  ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں میں لندن جانے کو بےقرار ہوں،میں انہیں کہتا ہوں کہ لندن کی عدالت میں جانے کے لیے میں خود بے تاب ہوں،آخر مجھے لندن کی عدالت میں کیوں نہیں لے جاتے؟

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ لندن کی عدالتوں کے حوالے سے ابھی تک انہیں کوئی لیٹر نہیں ملا۔

بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ ماضی میں ٹی ٹی کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی اور عوام کو بے دردی سے لوٹا گیاہے۔ ایک اور دستاویزمیں 17 ملین کی ٹیلی گرافک ٹرانسفر سامنے آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے ذمہ منی لانڈرنگ کے کیسز بھی  ہیں میں نے ان کیسز کو بھی دیکھنا ہوتا  ہے۔ ہل میٹل کا کیس ابھی التوا میں ہے،میں نے ان کاغذات کے بارے میں نیب کو لکھا ہے ،اس حوالے سے اب جو بھی کرنا ہے نیب کو کرنا ہےاور کتنی ٹی ٹیٹیاں آئی ہیں اس کی تفتیش کی ضرورت ہے ۔


متعلقہ خبریں