خواجہ سعد رفیق کو ’کنٹریکٹ‘پر ریلوے کا وزیر مقرر کرنے کا مطالبہ

پنجاب اسمبلی: اضافی نفری تعینات، واٹر کینن پہنچ گئی، پولیس وینز آگئیں، تیاریاں مکمل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے پاکستان ریلوے کی تباہی اور مالی خسارے کا ذمہ دار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ریلوے کی بحالی کے لیے فوری طور پر سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ’کنٹریکٹ‘ پر ریلوے کا وزیر مقرر کرے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کے موجودہ دور میں 71 ٹرین حادثے ہوئے

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کی رہنما سمیرا کومل نے یہ مطالبات پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کیے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی رکن نے جمع کرائی گئی قرار داد میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پاکستان ریلوے کے لیے ’سفید ہاتھی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت ریلوے نے گیارہ ماہ میں ازخود 74 ٹرین حادثات کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے ہونے والے حادثات میں 20 مال گاڑیوں اور 19 مسافر ٹرینوں کو نقصان پہنچا جب کہ 20 حادثات ریلوے پھاٹک کی وجہ سے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے کے مطابق حادثات میں تین آتشزدگی کے واقعات بھی شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سمیرا کومل کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ریلوے حادثات کے باعث بیسیوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ریلوے ملازمین نے 15جولائی کے بعد پہیہ جام کرنے کی دھمکی دیدی

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ گیارہ ماہ میں ریلوے کا خسارہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ریلوے منافع بخش ادارہ بن چکا تھا۔ اس وقت خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر ریلوے تھے۔

پی ایم ایل (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے دن رات محنت کرکے ریلوے کو ترقیافتہ محکمہ بنایا تھا۔

سمیرا کومل نے اپنی قرار داد میں دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے دور میں سالوں سے کھڑی ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے خواجہ سعد رفیق کو کنٹریکٹ پر ریلوے کا وزیر مقرر کردیا جائے۔


متعلقہ خبریں