سونے کی قیمت میں 900 روپے فی تولہ اضافہ

سونا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سونے کی قیمت 900 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 84 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت 771 روپے اضافے سے 72 ہزار 16 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 900 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی قیمت 83 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں