وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 6 اگست کو طلب کرلیا

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 6 اگست کو طلب کرلیا ہے، اجلاس میں کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔ کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان میں کثیر المنزلہ عمارتوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں  فلائٹ انسپکشن یونٹ ایرئل ورک لائسنس کلاس ون کی تجدید کی منظوری بھی شامل ہے۔ فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف حیدرآباد کے لیے قانون سازی کی اصولی منظوری کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیاہے۔

نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری کے علاوہ قومی پیداوار آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی کابینہ  کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ پیرا میڈکس کونسل ایکٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ احساس پروگرام سے متعلق بریفنگ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

وزارت مواصلات اگست 2018 سے جون 2019 تک کی کارکردگی پر بریفنگ دے گی اور وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کابینہ کا ملکی سلامتی داؤ پر لگانے والوں کو رعایت نہ دینے پر اتفاق


متعلقہ خبریں