ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان ٹی 20 سیریز بنگلہ دیش میں ہوگی

ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان ٹی 20 سیریز بنگلادیش میں ہوگی

فائل فوٹو


ورلڈالیون اور ایشیا الیون کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے دونوں مقابلوں کو بین الاقوامی میچز کا درجہ حاصل ہوگا۔

ورلڈالیون اور ایشیا الیون کے درمیان دونوں میچ18 اور 21 مارچ 2020 کو شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جائیں گے۔

دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ورلڈالیون کا حصہ ہوں گے جب کہ ایشا الیون میں ویرات کوہلی ، بابر اعظم اور محمد عامر بھی شامل ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، شکیب الحسن، مشفیق الرحمان، ہاردیک پانڈیہ، راشد خان، محمد شامی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ الیون کا مقابلہ ایشیا الیون سے ہوگا جب کہ ورلڈ الیون گزشتہ برس ویسٹ انڈیز سے اپنا میچ کھیل چکی ہے۔

ورلڈالیون کی کپتانی گزشتہ برس این مورگن نے کی تھی جس میں پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں