نیب نے غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے 2 ارب 80 کروڑ روپے وصول کر لئے


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے دو ارب اسی کروڑ روپے وصول کر لئے، 25ارب روپے مالیت کی ان ڈائریکٹ ریکوری بھی کی گئی۔ 

قومی احتساب بیورو کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نیب لاہور نے اکتوبر دو ہزار سترہ سے جولائی دو ہزار انیس کے دوران باسٹھ مبینہ غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کی۔ ان ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں سے چالیس کے معاملات کو بروقت مکمل کروا دیا گیا۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق ملزمان سے تین ارب کے معاہدے طے پائے۔  ان میں سے دو ارب اسی کروڑ وصول ہوئے، پچیس ارب مالیت کی ان ڈائریکٹ ریکوری بھی کی گئی۔

نیب کے مطابق دو سالوں میں چوبیس ہزار تین سو متاثرین کو رقوم یا پلاٹ و مکانات واپس دلوائے گئے، سات غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ اور مالکان کیخلاف چوبیس ارب پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت داخل کئے گئے ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق  ان 7 ہائوزنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی تعداد15750 رہیجو اپنی ڈوبی ہوئی رقوم اور پلاٹ و مکانات ملنے کے منتظر ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے اقتدار سنبھالتے ہی ہائوسنگ سیکٹرکے متاثرین کے ازالے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو کی ایک اور بڑی کامیابی


متعلقہ خبریں