اسمارٹ فونز کو نقصان پہنچانے والی 205 ایپس کا انکشاف


گوگل پلے اسٹور پر آپ کے اسمارٹ فون کو نقصان پہنچانے والی 205 ایسے ایپلیکیشنز کا انکشاف ہوا ہے جن کو تین کروڑ 20 لاکھ سے زائد مرتبہ انسٹال کیا جاچکا ہے۔

یہ انکشاف ریسرچر لوکس اسٹیفنکو نے کیا ہے جن کے مطابق ان 205 ایپس میں سے 188 ایسی ہیں جو آپ کے موبائل میں پوشیدہ اشتہارات دکھانے کا باعث بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں: خبردار: 5 گھنٹے سے زیادہ اسمارٹ فون کےاستعمال سے آپ موٹے ہوسکتے ہیں

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ان 188 ایپس کو ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد مرتبہ انسٹال کیا جاچکا ہے۔

دیگر 17 ایپس اسٹاکرویئر، جعلی ایپس، جعلی اینٹی وائرس اور دیگر غلط کاموں میں ملوث ہے جس کی وجہ سے اسمارٹ فون کو نقصان پہنچتا ہے۔

لوکس اسٹیفنکو کے مطابق جعلی اشتہارات والی ایپس زیادہ تر ہوم اسکرین سے غائب ہوجاتی ہیں اور ان کا اشتہار دکھانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہوتا۔


متعلقہ خبریں