ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتےکی توسیع

FBR

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  نے مالی سال 2018 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

مالی سال 2018 کے انکم  ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اگست تھی جسے ایک ہفتے کے لیے بڑھا کر 9اگست کردیا گیاہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 22 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ایف بی آر کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے اب 9 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 17 لاکھ تھی۔ اس سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: ایف بی آر کا بڑے ٹیکس چوروں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

دوسری جانب ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے بوجھ کے باعث ایف بی آر کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ  ان کی ویب سائٹ کا پورٹل کام نہیں کر رہا جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

وفاقی حکومت  اور ایف بی آر معیشت کو دستاویزی شکل میں لانے اور زیادہ سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ مییں لانے  کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے حکومت نے غیر اعلانیہ اثاثوں کو ظاہر کرنے  اورکالا دھن سفید کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا جس سے ہزاروں لوگوں نے فائدہ اُٹھایا تھا۔


متعلقہ خبریں